محکم جمہوریت کےلئے عورتوں کی بااختیاری اور اُن کی قیادت

WELDD ایشیاء، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے کم از کم 12 ملکوں میں خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کو مضبوط کرکے عورتوں اور لڑکیوں کے لیے مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنائے گا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے WELDD کی ساتھی تنظیمیں مل کر اپنے طے شدہ چار موضوعات کے حوالے سے مقامی سے ملکی اور بین القوامی سطح پرسلسلہ وار سرگرمیاں کر رہی ہیں.

موضوع نمبر1:

سماجی اور سیاسی معاملات میں شمولیت

1,500 لیڈرخواتین صنفی برابری کا پرچار کررہی ہیں

اسکا بنیادی مقصد یہ ہے کہ 2015ء تک ایشیاء، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کی تقریباً  1500 لیڈر خواتین کو مضبوط کیا جائے جو صنفی برابری، کثیرالقومی ریاستوں اور معاشروں کے نظریے کو ان علاقوں کے کم از کم  12 ملکوں میں نئے اتحاد (alliances) اور نیٹ ورکس کے ذریعے اندر اور باہر قریباً ایک لاکھ لوگوں تک پرچار کر سکیں۔

اس موضوع کے تحت پاکستان انڈونیشیا، سری لنکا، افغانستان، تھائی لینڈ، نائیجر، نائجیریا، سوڈان، سنیگیل، مصر، شام، لبیا، عراق اور تیونس میں خاص طور پر ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جو عورتوں کی سیاست میں شمولیت کو یقینی بنائیں گی۔

ایشیاء، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں اُبھرنے والی تانیشتی کارکنوں ( feminist activists )  کی نئی نسل کی اہلیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اور انکی راہنمائی کے لیے سلسلہ وار تربیتی ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جن کا بنیادی مقصد انکی فکری و نظری اور تکنیکی مہارتوں کو بڑھانا، ان میں تنقیدی سوچ کو پیدا کرنا اور اپنے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال اور تجزیے کی صلاحیت کو اُبھارناہے.

موضوع نمبر2:

امن اور تحفظ

175 خواتین امن اور تشکیل نو میں اپنا موثر حصہ ڈال رہی ہیں

اس موضوع کے تحت عورتوں کی امن کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

2015ء تک 175 عورتوں کو 5 ملکوں میں اس قابل بنانا کہ وہ امن اور تعمیرنو کے حوالے سے ہونے والی کوششوں میں نہ صرف حصہ ڈال سکیں بلکہ ان پر اثرانداز بھی ہو سکیں۔ خاص طور پر پاکستان، انڈونیشیا، سری لنکا، افغانستان، مصر، سوڈان اور سینیگال میں امن، استحکام اور تحفظ کے حوالے سے تشویش اور تفکرات کو زیربحث لایا جا سکے گا۔

WELDD کے مخصوص تربیتی کورسز کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں سے بھی ان شورش زدہ ملکوں کی خواتین لیڈروں کی اہلیت اور صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا تاکہ وہ اپنے مخصوص حالات کے تحت تجزیہ کر سکیں اور اپنی ترجیحات کو طے کر سکیں اور اپنی مخصوص ضرورتوں کو مقامی اور ملکی سطح پر       موثر نداز میں پیش کر سکیں۔       

موضوع نمبر3:

عورتوں کے خلاف تشدد کا ثقافتی جواز (CVAW)

100 لیڈر خواتین نےعورتوں کے خلاف تشدد کےثقافتی جوازکو نا منظورکیا

اس موضوع کا بنیادی مقصد ”2015ء تک کے 7 ملکوں میں قریباً 100 ایسی خواتین لیڈر بنانا ہے جو کم از کم 100 مقامی سے لیکر عالمی ایسے نئے اقدامات(initiatives) اُٹھائیں گی جو عورتوں پر تشدد کے ثقافتی جواز کو مسترد کر دیں گے"

ثقافتی لحاظ سے جائز سمجھے جانے والے تشدد کو ہر ملک میں اسکے مخصوص پس منظر کے تحت دیکھا جائے گا۔ اگرچہ ترجیہات مقامی گروپ ہی طے کرتے ہیں تاہم زیادہ تر توجہCVAW کی 2 قسموں پر ہے جس میں زبردستی کی شادی اور سنگسار شامل ہیں اور اس ضمن میں عورتوں کے نئے، سوچے سمجھے اور تسلسل کے ساتھ اٹھائے جانے والے اقدامات کی WELDD بھرپور مدد کررہاہے۔ عورتوں کی جانب سے آگے بڑھ کر CVAW کے حوالے سے چلائی جانے والی ان تمام مہمات (campaigns) جو تحقیق اور تجزیے کے بعد مقامی سے ملکی سطح پر شروع کی گئی ہیں، کی بھرپور مدد کرتا ہے۔ WELDD کی ساتھی تنظیمیں اور کارکن اس وقت بھی یہ مہمات چلانے میں مصروف ہیں۔ WELDD ‘ آج کل WLUML کی عالمی مہم (عورتوں کی سنگساری بند کرو) کی بھرپور حمایت اور مدد کر رہا ہے.

موضوع نمبر4:

زمین کی ملکیت اور معاشی حقوق

1,500 خواتین زرعی وصائل کے حصول کے لیے بر سرِ عمل

اس موضوع کے تحت WELDD کا مقصد ”2015ءتک کم از کم 1500 خواتین لیڈرز کو 3 ملکوں میں اتنا مضبوط کرنا ہے کہ وہ ایسے عملی اقدامات اُٹھا سکیں جو انھیں زرعی وسائل اور زمین کی ملکیت سے لیکر باوقار کام تک رسائی دے سکیں"۔

اس موضوع پر کام کی زیادہ تر توجہ کا مرکز’ زمین ہے جو عورتوں کی livelihood کی بنیاد ہے جس میں خوراک کی فراہمی اور مناسب کام تک رسائی سب شامل ہیں۔

رکاوٹوں، مواقع اور صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت کی شناخت کے بعد WELDD عورتوں کی فکری، قانونی اور تکنیکی اہلیت کو بڑھا رہا ہے اور انھیں مثبت مذاکرات او ر اتحاد/ اکٹھ (alliances) بنانے کی تربیت بھی دے رہا ہے تاکہ وہ بہتر زندگی کے مواقع, معاشی خوشحالی اور خوراک کے تحفظ کے لیے پرچار کر سکیں