محکم جمہوریت کےلئے عورتوں کی بااختیاری اور اُن کی قیادت

WELDD TimelineWELDD مساوی حقوق اور عورتوں کے لیے مواقع بڑھانے اور عالمی سطح پر عورتوں کی قیادت کو تعمیر کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا

اب تک کی کہانی... 

پائیدار تانیثیتی قیادت کی تخلیق کرنا

محکم جمہوریت کےلئے عورتوں کی بااختیاری اور اُن کی قیادت (WELDD) کا پروگرام ‘ شرکت گاہ وویمن ریسورس سنٹر(SGAH) , خواتین زیرِ اثر مسلم قوانین (WLUML) اور دی انسٹیٹیوٹ فار وویمنز ایمپاورمنٹ(IWE) نے دنیا میں لوگوں کے آزادی ‘برابری اور انصاف کے حوالے سے بدلتے ہوئے پیرائیہِ اظہار اورنئے مطالبات کی روشنی میں تشکیل دیا۔ ہمارا مقصد عورتوں کی بااختیاری کی حمایت کرنا اور دنیا میں نابرابری کو چیلنج کرنے کے لیے انکی قائدانہ صلاحیتوں کی آبیاری کرنا ہے۔ ہماری منزل دنیا کے جنوبی حصے میں عورتوں کے حقوق کی سرگرم کارکنوں کے ساتھ ملکر کام کرنا اور انکے ملکوں، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاءجس میں پاکستان، انڈونیشیا، افغانستان، سری لنکا، نائیجر، نائجیریا، سوڈان، سینیگال، مصر، عراق، شام اور تیونس شامل ہیں‘ میں ایک تانیثیتی قیادت (Feminist Leadership) کو رائج کرنا اور اسکا تسلسل قائم کرنا ہے.

 

 

WELDD کی پیش رو شرکت گاہ، جو تقریباً 40 سال قبل کچھ خواتین نے مل کر‘ درجہ بندی سے بالاتر ہو کر ایک اجتماعی شعور اور ترقی کے پس منظر میں عملی پرچار کے نظریے کے ساتھ شروع کی جو ہمیشہ صنفی انصاف جیسے مسائل کو نچلی سطح سے لیکر ملکی، علاقائی اور بین القوامی سطح پر اُٹھاتی رہی ہے۔ شرکت گاہ، عورتوں کی بااختیاری کے لیے سماجی انصاف اور سماجی انصاف کے لیے عورتوں کی بااختیاری کو لازم و ملزوم سمجھتی ہے اور ہمیشہ اس نظریے کو آگے بڑھاتی رہی ہے۔

www.shirkatgah.org شرکت گاہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے 

عالمی یک جہتی کا نیٹ ورک،خواتین زیرِ اثر مسلم قوانین(WLUML) گزشتہ تین دہائیوں سے اُن ملکوں میں سرگرم عمل ہے جہاں خواتین کی زندگیوں کو ایسے قوانین کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے‘ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسلام سے اخذ کیے گئے ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد صنفی انصاف کو موثر طریقے سے آگے بڑھانا، برابری اور حقوق کے حوالے سے مسلم معاشروں میں رہنے والی خواتین کے درمیان رابطے استوار کرنا اور انھیں اپنی معاشی جدوجہد اور مخصوص حالات کے پس منظر میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک اجتماعی طاقت بن کر اُبھرنے میں مدد دینا ہے۔

بین الاقوامی، لچکدار اوردرجہ بندی سے بالاتر ایک ایسا نادر نیٹ ورک ہے جو عورتوں کوانکے حقوق کے حوالے سے سرگرم عمل کرتا ہے اور اُنھیں مذہب کے سیاسی استعمال کے خلاف متحرک کرتا ہے۔

  www.wluml.org مزید جاننے کے لیے دیکھیے 

 

اس جماعت کا تیسرا فریق جوکہ انتہائی فعال محقق اور سیاسی پرچارک خواتین پر مشتمل ہے، جنہوں نے دی انسٹیٹیوٹ فار وویمنز ایمپاورمنٹ(IWE) کی بنیاد رکھی۔ خواتین کا یہ گروپ علاقائی اور بین القوامی اُن نیٹ ورکس میں بھی خاصہ متحرک اور سرگرم عمل ہے جو خواتین کی خودمختاری اور دیگر مسائل‘ جن میں مذہبی بنیاد پرستی، زمین کی ملکیت، جنسیات، سیاسی شمولیت، معاشی انصاف تحریکیں اور تنظیم سازی جیسے موضوعات پر کام کر رہے ہیں۔ IWE کا مقصد عورتوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اُن غیر منصفانہ طاقت پر مبنی رشتوں اور ڈھانچوں کو بدل سکیں جو انکے حقوق اور استحقاق کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

www.iwe-women.org مزید جاننے کے لیے دیکھیے  

 

یہ تینوں ساتھی تنظیمیں ، SGAH ,WLUML اورIWE عرصہ دراز سے مختلف سماجی، ثقافتی اور سیاسی پس منظروں میں صنفی برابری کا پرچار کھل کر کرتی چلی آ رہی ہیں۔ وہ عورتوں کی قیادت پر زور دیتے ہوئےWELDD کے پروگرام کو ایک ایسا موقع سمجھتی ہیں جو انکے پہلے سے موجود پروگراموں اور سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھائےگا اور انھیں مستحکم کرے گا۔ WELDD اپنی سرگرمیوں میں ان لیڈر خواتین، جوکہ اپنے مخصوص حالات میں اپنے مختلف النوع مسائل کے حل کے لیے پہلے ہی سے متحرک ہیں یا متحرک ہونے کی خواہش رکھتی ہیں، کی شمولیت اپنے پروگراموں میں یقینی بنائے گا۔ 

 

مشن

عورتوں اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کو فروغ دینا

عورتوں اور لڑکیوں کے لیے برابری کے حقوق اور مواقع کو یقینی بنانے کے لیے عورتوں کی قیادت کی تعمیر ہی WELDD کے پروگرام کی اصل منزلِ مقصود ہے جسے وہ چار موضوعات (۱) سماجی اور سیاسی معاملات میں شمولیت، (۲) امن اور تحفظ، (۳) عورتوں پر تشدد کا ثقافتی جواز اور (۴) زمین کی ملکیت اور معاشی حقوق کے تحت کی گئیں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سے حاصل کرے گا۔

اپنے بین الاقومی کام کے ذریعے WELDD عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں کے مابین رابطہ اور ایک مشترکہ سماجی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی تبدیلی کے ایجنڈے، برابری اور حقوق سب کے لیے یکساں کے گرد ایک بین القوامی یک جہتی بھی پیدا کرنا چاہتا ہے

 

تصور/ نظریہ

عالمی سطح پرآواز کے طور پر کام کرنے والی ایک کمیونٹی کی تشکیل

WELDD کا پروگرام اپنے کام کے ذریعے ایک ایسی دنیا بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کا خواہشمند ہے جہاں تانیثیتی خواتین کی قیادت (Feminist Leadership) جو اپنے مقامی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف النوع مسائل کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں، کی پہچان ہو، انکی آبیاری کی جاتی ہو اz انھیں اہمیت دی جاتی ہو۔ WELDD جنوبی دنیا میں اُٹھنے والی نئی اور جاندار تحریکوں کے ساتھ منسلک ہے اور عورتوں کی کمیونٹیز کی تخلیق میں انکی مدد کرتا ہے تاکہ وہ صنفی برابری کے لیے مقامی سطح سے لیکر بین القومی سطح تک اپنے کام کو جوڑ سکیں۔

WELDD عورتوں کی برابری اور صنفی انصاف کے حصول کے لیے سماج میں قیادت اور قوت کے میعار کو تبدیل کرتی ہوئی ایک تانیثیتی قیادت (Feminist Leadreship) کے تسلسل کو ناگزیر سمجھتی ہے۔ اس تانیثیتی قیادت کا مقصد ایسی سماجی تبدیلی اور صنفی انصاف کی عملداری قائم کرنا ہے جو قوت، وسائل اور ہنر کا استعمال‘ غیر جابرانہ، تخلیقی اور شمولیت کے اصولوں پر کرتے ہوئے لوگوں کو عورتوں کے حقوق کی طرف راغب کرنے کا حامی ہو۔ ادارے سے بااختیاری اور قیادت تک WELDD کا مقصد خواتین کے حقوق کی کارکنوں کی اس نئی لہر کی حمایت کرنا ہے جوکہ دنیا میں قیادت کی نوعیت کو تبدیل کر رہی ہیں‘ اور دنیا کو بھی